اسلام آباد (ای پی آئی ) وفاقی حکومت کی بجلی صارفین پر آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ کا بوجھ کم کرانے کا مشن، آئی پی پیز کی کیپسٹی پیمنٹ کم کرانے کیلئے مذکرات کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکا فیصلہ ۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں مذاکرات کیلئے 18آئی پی پیز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ا ن آئی پی پیز کو کیپسٹی پیمنٹ میں کمی پر راضی کرنیکی کوشش کی جائیگی،18آئی پی پیز میں سے مقامی آئی پی پیز کے ساتھ ساتھ غیرملکی آئی پی پیز بھی شامل ہیں،
رواں مالی سال بجلی صارفین پر 1973ارب روپے کی کیپسٹی پیمنٹ کے بوجھ کا تخمینہ ہے،وفاقی حکومت نے پہلے مرحلے میں پانچ آئی پی پیز کو ریٹائرڈ کردیا ہےپانچ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدہ کرکے رواں سال 70ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا