اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ڈسٹرکٹ ڈینگی فوکل پرسن اسلام آباد کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54 ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 18 ہو گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی نے 33 افراد کو متاثر کیا،جس کے بعد دیہی علاقوں میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 250 ہو گئی ہے ۔
اسی طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہری علاقوں میں 21 افراد کو ڈینگی نے نشانہ بنایا ہے جس کے بعد شہری علاقوں میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 758 تک پہنچ گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی سے 67 فیصد مرد جبکہ 33 فیصد خواتین متاثر ہیں۔