اسلام آباد (ای پی آئی ) چھبیسویں آئینی ترمیم کے خیرمقدم کی پریس ریلیز میری ذاتی رائے تھی اس سے وفاقی شرعی عدالت کا کوئی تعلق نہیں ۔

وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ریسرچ ایڈوائز ڈاکٹر مطیع الرحمن نے گذشتہ روز جاری ہونے والی پریس ریلیز کے بعد میڈیا پر وفاقی شرعی عدالت کے خیرمقدم کی چلنے والی خبروں کی تردید کر دی ۔

تفصیل کے مطابق وفاقی شرعی عدالت کے سینئر ریسرچ ایڈوائز ڈاکٹر مطیع الرحمن نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ روز جو 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پرہیس ریلیز جاری کی گئی تھی وہ میری ذاتی رائے تھی اور اس کی وفاقی شرعی عدالت کی مجاذ اتھارٹی سے منظوری نہیں لی گئی اور نہ ہی ان کے علم میں لائی گئی ۔

انھوں نے کہا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والی خبروں میں وفاقی شرعی عدالت کا نام لیا جا رہا ہے جو بالکل غلط ہے لہذا یہ خبر وفاقی شرعی عدالت سے منسوب نہ کی جائے