نئی دہلی (ای پی آئی)بھارتی نااہلی ایک بار پھر منظر عام پر آگئی ،بھارتی مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں آرڈیننس فیکٹری میں زور دار دھماکہ دھماکےمیں 15 افراد زخمی اور 2 ہلاک ہو گئے.
دھماکہ خماریہ میں سینٹرل سیکیورٹی انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس فیکٹری میں ہوا جہاں بم اور دھماکہ خیز مواد تیار کیا جاتا ہےآرڈیننس فیکٹری خماریہ بھارتی محکمہ دفاعی پیداوار کے تحت گولہ بارود کی پیداوار کے بڑے یونٹوں میں سے ایک ہےہ
تھیاروں کی ہینڈلنگ اور حفاظتی معیار کو یقینی بنانے میں بھارتی نااہلی ماضی کے مختلف واقعات سے ثابت ہے آرٹلری ایمونیشن ،میزائل، لڑاکا طیاروں اور ہتھیاروں کےحوالے سے بھارت میں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق: "دھماکہ فیکٹری کے ری فلنگ سیکشن میں ہوا” 15 زخمیوں میں سے دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق :” بم بھرنے کے عمل کے دوران،فیکٹری کے F-6 سیکشن کی عمارت نمبر 200 میں ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی بھارت میں ان حادثات کے بڑھتے رحجان کی بنیادی وجہ ناقص حفاظتی معیار و انتظامات ہیں ،خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ میں بھارت سب سے آگے ہے مگر غیر معیاری ٹریننگ اور ناقص حفاظتی انتظامات بھارتی نااہلی کا پردہ چاک کرتے ہیں