اسلام آباد(ای پی آئی )پاکستان میں تعینات جرمن سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزاداور غیر جانبدار میڈیا کا ہونا ضروری ہے ۔

صحافتی مباحثے میں گفتگو کے دوران چارج ڈی افیئرز نیدرلینڈ ایمبیسی نے کہاکہ نیدر لینڈپاکستان میں جمہوریت کے لئے آزاد،غیرجانبدار پریس کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ پاکستان میں تعینات جرمنی ، ہالینڈ کے سفیروں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزادی اظہار رائے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک صحافتی مباحثے کے دوران کیا ۔ مباحثے کا اہتمام جرمنی اور ہالینڈ کے سفارتخانوں نے مشترکہ طور پرکیا تھا۔۔ مباحثے میں پاکستان کے نامور صحافیوں نے شرکت کی ۔اس دوران شرکاء نے ملک میں میڈیا کو درپیش مسائل آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کے لئے میڈیا کے کردار سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

پاکستان میں تعینات جرمنی ، ہالینڈ کے سفیروں نے جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزادی اظہار رائے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط ہے۔۔۔۔ مباحثے کا انعقاد جرمنی اور ہالینڈ کے سفارت خانے کے(MFC) کے ممبران نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔اس دوران دونوں ممالک کے نمائندوں نے جمہوریت کو مضبوط کرنے اور باخبر معاشروں کو فروغ دینے میں آزاد پریس کے کردار پر زور دیا انکا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آزاد اور غیر جانبدار میڈیا کا ہونا ضروری ہے۔۔

مباحثے کے دوران جرمن سفیر الفریڈ گراناس کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک میں آزاد صحافت جمہوریت کے لیے پیشگی شرط ہے اور ہم اسی تناظر میں دنیا بھر کے صحافیوں کو DW اکیڈمی کے ساتھ جرمنی اور آن لائن دونوں جگہ اضافی تربیتی کورسز کی پیشکش کرتے ہیں

اس موقع پر.مسٹر Hajo Prov Kluit، چارج ڈی افیئرز نیدرلینڈ ایمبیسی نے مزید کہا کہ انکا ملک NGO Free Press کے 3 سالہ منصوبے کی حمایت کرتا ہے جو پاکستان میں دیہی علاقوں میں کام کرنے والے صحافیوں کے استعداد کار کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہے ۔

مباحثے میں صحافی اور اینکر منیزے جہانگیر ممتاز صحافی ضیا الرحمان، دی نیوز انٹرنیشنل کے سینئر نامہ نگار اور اے آر وائی نیوز کی نیوز اینکر ماریہ میمن نے بھی حصہ لیا۔ مباحثے میں شریک سینئر صحافیوں نے جمہوریت کے لئے صحافت کے کردار پر روشنی ڈالی انکا کہنا تھا کہ آزاد اور غیر جانبدار صحافت ہی مضبوط جمہوریت کی ضامن ہے۔