باکو(رپورٹ رانا فرحان اسلم) کانفرنس آف پارٹیز(کوپ)29 بھارت عالمی فورم سے بھاگ نکلا.
دنیا بھر سے ایک سو چھیانوے ممالک باکو میں ہونے والی کوپ 29 کانفرنس میں شریک ہیں جبکہ انڈین پویلین موجود ہے نہ ہی کوئی انڈین حکومتی شخصیت کانفرنس میں شرکت کیلئے باکو آئی ہے جبکہ پاکستانی پویلین موسمیاتی وماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے درپیش چیلنجز کو دنیا بھر کے سامنے اجاگر کر رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کے شہر باکو میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج (یو این ایف سی سی سی) کے زیر انتظام کانفرنس آف پارٹیز(کوپ)29 جاری ہے کلائمیٹ سمٹ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ایک سو چھیانوے ممالک نے شرکت کی ہے اور دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر منعقد اس فورم کا حصہ بنے ہیں لیکن پاکستان کا پڑوسی ملک انڈیا جو خود موسمیاتی تبدیلیوں کی وجوہات میں بڑا حصہ دار ہے اور کاربن پروڈکشن کا بھی باعث ہے اس عالمی فورم سے بھاگ گیا ہے کوپ29 کانفرنس میں انڈیا کا پویلین موجود ہے نہ ہی کوئی انڈین حکومتی شخصیت اس کانفرنس میں شریک ہوئی ہیں.
کوپ29 میں شریک بھارتی صحافیوں کے مطابق انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں انتخابات ہو رہے ہیں اس لئے انڈین وزیر ماحولیات وہاں مصروف ہیں لیکن انڈین حکومت کی جانب سے کسی بھی حکومتی شخصیت کو اس سنجیدہ اور اہم فورم میں شرکت کیلئے نہیں بھیجا گیا ہے.
دوسری جانب پاکستانی پویلین کوپ29 میں کلیدی حیثیت اختیار کئے ہوئے ہے موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو درپیش مسائل اور مشکلات سے متعلق کیس کامیابی سے لڑ رہا ہے.