اسلام آباد (ای پی آئی ) وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کی طرف سے ننگی گالیاں دینے پر پی ٹی آئی کے رہنما مہر شرافت علی کا ردعمل آگیا ،

سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ظلم جبر سب کچھ برداشت کیا جھکا نہیں لیکن اگر کوئی ماؤں بہنوں کی ننگی گندی گالیاں دے جو کبھی مخالفین نے بھی نہیں دی ہوں وہ شخص جسے خان صاحب نے سب سے بڑا عہدہ دیا ہم سب اس کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن وہ شخص اتنا گرا ہوا نکلے گا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا،ایسی بازاری زبان،گالم گلوچ قتل کرنے کی دھمکیاں اور لوگوں میں بیٹھ کر اسپیکر پر فون رکھ کر جو حرکت کی ہے وہ ناقابل برداشت ہے ۔

مہر شرافت علی نے لکھاہے کہ جو صوبائی تعصب کی بات کرے اس شخص کو بھی نہ بخشے جو مسنگ پرسن رہا ہو جس کا سیاست سے بھی کوئی تعلق نہ ہو سچ کی خاطر جس نے اپنی اور اپنےخاندان کی جان خطرے میں ڈالی ہو اور کوئی بندہ اٹھ کر اُسکی بھی ماں بہن کو گندی ننگی گالیاں دے دل شدید کرب میں مبتلا ہے ریاست کے ظلم و جبر سے جو نہ ٹوٹ سکے ان کو اپنوں کے روپ میں بھیڑیوں نے نوچ ڈالا۔

نہو ں نے مزید کہا ہے کہ سیاست کرنا میرا شوق نہیں حق سچ اور سچائی کے پیروکار عمران خان صاحب کے ادنی سے سپاہی کے طور پر سیاست کو عبادت سمجھ کر کھڑا ہوں کسی غیرت مند کے لیے اتنی ننگی گالیاں سننے کے بعد جواب نہ دینا بزدلی نہیں بلکہ وہ ظرف ہے جو مجھے میری میراث میں ملا ہے تم نے جو اپنی تربیت بتائی ہے وہ تم اپنے گھر والوں کو بھی نہیں سنا سکتے۔۔