اسلام آباد(محمداکرم عابد)اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس نے مدارس رجسٹریشن بل پر ایوان صدرکا اعتراض دورکردیا تنازعہ کو ئی نہیں باقی نہیں رہا ۔نئے اعتراض کے خطرہ کے پیش نظر اسپیکرقومی اسمبلی کوجے یو آئی قیادت نے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائیٹیزایکٹ میں متفقہ ترممی بل پر غیر اہم قسم کی تکنیکی قسم کے سقم یقینی کاما وغیر ہ سے متعلق اعتراض سامنا آیا تھا فوری طورقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قانونی مشاورتی اجلاس ہوا اور خامی کو دور کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کا آگاہ کردیا گیا۔

اس بارے ایوان صدر کوباقاعدہ آگاہ کیا گیا ۔اور حکومت اپوزیشن میں اس متفقہ قانون سازی پر تنازع نہ ہونے کے برابر ہے ۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس نے سربراہ یوجے آئی مولانا فضل الرحمان کو بھی اس بارے میں آگاہ کردیا ہے کہ جس تکنیکی خامی کی نشاندہی کی گئی تھی اسے دور کیا گیا ہے ۔ تاہم پاکستان پر آئی ایم ایف کی شرائط دیگر سفارتی امور کے حوالے سے اس قانون سازی پر اعتراض اور ایوان صدر پر دباؤکے خطرات ہیں۔

جے یو آئی ذرائع کے اس صورتحال کا قیادت کو ادراک ہے اسی کے پیش نظر اسپیکر قومی اسمبلی کے آفس کو لکھ دیا گیا ہے کی ایوان صدر سے اگر کوئی مزید اعتراض آیا ہے تو اس سے آگاہ کیا جائے اور ٹایم دریم کے بارے میں بھی جے یو آئی نے واضح کردیا ہے کہ صدر کا کسی بل کو روکنے اس پر اعتراض کے لئے صرف دس روز کا تعین کیا گیا ہے جب کہ سوسائیٹیز ایکٹ میں متذکرہ ترمیم2104کو کی گئی تھی۔ایکٹ میں مدارس کی رجسٹریشن کے لئے نیا سیکشن 21شامل کیا گیا ہے ۔