ميرپورماتھيلو(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ميرپورماتھیلو کے تھانہ اوباڑو پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا، بین الصوبائی اسلحہ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام، جنگی۔نوعیت کا بھاری بارود برآمد،ایک خاتون اور ایک مرد ملزمان گرفتار کر لیا گیا ،
ڈی آئی جی سکھر فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ایس پی آفس میرپورماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کے اوباڑو کے قریب نیشنل ہائی وے پر اوباڑو پولیس نے خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے پک اپ وین پر چھاپہ مار کر جہیز کے سامان کی پیتی میں سے جنگی نوعیت کا بھاری گولا بارود برآمد کرلیا ہے،
بین الصوبائی اسلحہ اسمگلر گروہ یہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں شر گینگ اور دیگر ڈاکووں کی طرف منتقل کررہا تھا، برآمد ہونے والے بارود میں اینٹی ٹینک گنز اور گولے، آرپی فائر مارٹر گنز، ہینڈ گرنیڈ، ہزاروں گولیاں، اسکوپس اور دیگر خطرناک اسلحہ گولا بارود شامل ہے،
پولیس نے کاروائی کے دوران خوشاب کے رہائشی ملزم سہیل اور چنیوٹ کی رہائشی ملزمہ قرعت العین کو گرفتار کر لیا ہے، برآمد شدہ اسلحہ کی عالمی منڈی میں قیمت کروڑوں روپے ہے، یہ اسلحہ کابل افغانستان سے بذریعہ خیبر پختونخوا سندھ کی طرف منتقل کیا گیا تھا،
کچہ کے ڈاکوؤں نے اسلحہ تھانوں، پولیس کی چوکیوں اور بکتربند گاڑیوں پر حملوں کے لیے خریدا تھا، سازش کے ذریعے پوليس اور علاقے کو بڑا نقصان پہنچایا جا سکتا تھا