جیکب آباد (ای پی آئی ) گوادر میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے فوجی جوان عبدالستار کی نماز جنازہ جیکب آباد کے ریلوے اسکول میں ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں کورکمانڈر پنوعاقل چھائونی سمیت پاک فوج کے جوانوں رشتہ داروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی شہید کے جسد خاکی کو پیر میہر شاہ قبرستان میں فوجی اعزازات سے سپرد خاک کردیا گیا

فوجی جوان عبدالستار مستوئی کو گوادر میں دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا تھا۔