جیکب آباد( ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ جیکب آبادمیں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر منشیات فروش کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ،

جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 5 ماہ سزا بھگتنا ہوگی ۔پولیس نے ملزم ہاشم جتوئی کو 24 دسمبر 2021 کو شمبے چیک پوسٹ سے گرفتار کر کے 30 کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا تھا ۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید شرف دین شاہ کی عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سز اسنائی۔