پڈعیدن(ای پی آئی) سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقہ پڈعیدن کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے سینیئر صحافی جاں بحق 2افراد شدید زخمی ہوگئے،

جاں بحق ہونے والے کی شناخت سئنیرصحافی رضا محمد جمالی جبکہ زخمیوں کی پولیس اہلکار جینند خان اور شریف جمالی کے ناموں سے ہوئی ہے،

زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،لاش اور زخمی دو افراد کو پیپلز میڈیکل اسپتال نوابشاہ منتقل کردیا گیا ہے،کچھ عرصہ قبل جمالی برادری میں دیرینہ دشمنی پر تصادم میں جاں بحق صحافی رضا محمد کے بھائی اور بیٹے کو قتل کردیا گیا تھا