حیدرآباد(ای پی آئی ) حیدرآباد پولیس کی کارروائی سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی خاتون کو گرفتار کر لیا ،چائنہ کی رہائشی خاتون اپنے دوست سے ملنے آئی تھی

تفصیل کے مطابق سندھ کے ضلع حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد سے غیرملکی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ،ذرائع کے مطابق غیرملکی خاتون گزشتہ چند روز سے مقامی شخص کے ہمراہ مقیم تھی، تھانہ بھٹائی نگر پولیس کے مطابق خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھ زیرتعلیم رہنے والے دوست سے ملنی آئی تھی

پولیس کا کہناہےکہ غیرملکی خاتون نے سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کی یے،سیکیورٹی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر غیرملکی خاتون کو واپس اسکے ملک روانہ کیا جائے گا،

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرحکومت نےغیرملکیوں کے سخت سیکیورٹی پروٹوکولز طے کیے ہیں، پولیس نے بتایاکہ غیر ملکی خاتون کا تعلق چائنہ سے ہے