1
غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی کیلیے وفاقی، صوبائی اور ضلعی سطح پر سیل قائم, غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سکیورٹی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، اس حوالے سے دستاویز کے مطابق وفاقی ، صوبائی اور ضلعی سطح پر الگ الگ غیر ملکی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں۔دستاویز کے مطابق سکیورٹی فریم ورک کے تحت وفاقی سطح پر غیر ملکی قومی سلامتی سیل قائم کیا گیا ہے، جو وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرے گا۔ اسی طرح صوبوں کی سطح پر صوبائی غیر ملکی سکیورٹی سیل ذمے داریاں سرانجام دیں گے۔اسلام آباد ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں میں بھی سکیورٹی سیل قائم کیے گئے ہیں۔ مقامی سطح پر حفاظتی انتظامات کے لیے ڈسٹرکٹ فارنرز سکیورٹی سیل غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔
2
پاکستان کے ایک وفد نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ حکومت جلد ان کی رہائی کا فیصلہ کرے گی۔پاکستانی وفد نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔اس کے علاوہ پاکستانی وفد نے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی کانگریس اور محکمہ خارجہ کے حکام سے بھی ملاقات کی۔پاکستانی وفد میں شامل سینیٹر بشریٰ انجم نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی حکام سے بات چیت مثبت رہی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی حکومت بھی 20 جنوری سے پہلے عافیہ صدیقی کی رہائی کا فیصلہ کر لے گی۔
3
عماد کے بعد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا.گزشتہ روز آل راؤنڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے آخری مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔32 سالہ عامر نے جون 2009 میں بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد پاکستان کیلئے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی20 انٹرنیشلز کھیلے۔ عامر نے تینوں فارمیٹس میں 271 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں اور 1,179 رنز بنائے۔
4
پی ٹی آئی احتجاج؛ گرفتار 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کردیا گیا.انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 32 ملزمان کو گزشتہ رات جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے 32 ملزمان کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا ۔دورانِ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیے کہ پولیس نے دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا۔ عدالت نے ملزمان کو رات گئے جہلم جیل سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔پولیس نے تھانہ آئی نائن اور تھانہ مارگلہ کے مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی ۔ اس موقع پر ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل انصر کیانی رات گئے عدالت میں پیش ہوئے ۔پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان کو 25 نومبر کو گرفتار کیا گیا، شناخت پریڈ نہ ہو سکی۔ پولیس نے عدالت سے 30، 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر وکیل نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی شناخت پریڈ بھی نہیں اور پولیس برآمدگی کے لیے ریمانڈ مانگ رہی ہے۔ پولیس نے نمبرز پورے کرنے کے لیے مزدوروں کو گھروں سے اٹھا کر احتجاج کے کیس میں ڈال دیا۔بعد ازاں عدالت نے کمرہ عدالت میں 32 ملزمان کی ہتھکڑیاں کھلوا کر مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔
5
پاکستان تحریک انصاف کالاشوں پر گمراہ پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، لاپتا افراد کی فہرست میں شامل خالد مزاری کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔تحریک انصاف لاشوں پر سیاست کرنے کے لیے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا کرتے ہُوئے ایک بار پھر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خدیجہ صدیقی نے من گھڑت 139 ناموں کی لسٹ اپنے ایکس ہینڈل سے جاری کی۔ من گھڑت لسٹ میں سیریل 59 نمبر پر خالد مزاری کا نام بھی گھڑ دیا گیا،تحریک انصاف کے آفیشل ایکس ہینڈل نے خدیجہ صدیقی کے اس پوسٹ کو ری پوسٹ کردیا جبکہ خالد مزاری نے اس لا پتہ افراد کی لسٹ میں اپنا نام دیکھ کر ویڈیو بیان جاری کردیا۔خالد مزاری کا تعلق ڈیرہ غازی خان کے علاقے روجھان سے ہے، ویڈیو بیان میں خالدمزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کا جھوٹ اور پروپیگنڈا اتنا پھیل چکا ہے کہ لوگ اسے من و عن تسلیم کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹ سے ایک جھوٹی لسٹ جاری کی ہے اس میں میرا نام بھی 59 ویں نمبر پر ہے جبکہ میرا تحریک انصاف سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔
6
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد کی خلیج بڑھا رہے ہیں۔نظریہ ضرورت کے فیصلوں نے ملک و ملت کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے عوام میں عدم اعتماد کی خلیج کو بڑھا رہے ہیں۔آئی پی پیز سے نئے معاہدوں کے بعد عوام کو براہ راست بجلی یونٹ ریلیف دیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ملی یکجہتی کونسل کا آن لائن اجلاس آج ہوگا۔
7
پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر فیض تھے ،ان کی گردن بچے گی تویہ بھی بچیں گے، پوریPTI فیض حمیدکو بچانے میں لگی ہے ،کچھ لوگوں نے عمران کے ثبوت دیدیےلگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کردی جائیگی ، آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے ، پشاور دھرنے کے وقت کور کمانڈر جنرل فیض تھے ، پوری پی ٹی آئی انھیں بچانے میں لگی ہے ۔آرمی تمام ثبوت جمع کرنے کے بعد چارج شیٹ کرتی ہے ، پہلے ہی کہا تھا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل پر حیرت نہیں ہوگی ، لگتا ہے شہدا کی آڑ میں سول نافرمانی موخر کردی جائیگی ، کچھ لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کی آڈیوز اور میسجز کے ثبوت دے دیئے ، پی ٹی آئی میں واحد آدمی تھا جو فیض حمید کے قابو نہیں آیا ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی گردن بچے گی تو یہ بھی بچیں گے ۔
8
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ مذاکرات کا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دونوں کو فائدہ نہیں ہو گا اوراگر ملزمان کو بچانے کی کوششوں نہ ہوتی تو اب تک 9 مئی واقعات کا فیصلہ ہوچکا ہوتا۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے مذاکرات کرنے ہوتے ہیں ان کے ایسے رویے نہیں ہوتے میں دونوں جانب سے رویوں کی بات کر رہا ہوں، ایک جانب یہ گریبان پکڑے ہوئے تو دوسری جانب پاوں پکڑے ہوئے ہیں۔ ایک جانب مذاکرات تو دوسری جانب سول نافرمانی کی باتیں ہو رہی ہیں، ایسی صورت حال میں حکومت کیسے مذاکرات کر سکتی ہے، مذاکرات کا حکومت اور پی ٹی آئی دونوں کو فائدہ نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق کمیشن بنانے کے مطالبے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پورا سچ بولا جائے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ مرضی کا کمیشن بنا لیں۔
9
وزیراعظم و دیگر کیخلاف کارروائی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر دلائل طلب,اسلام آباد کے ڈی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران مبینہ طور پر جاں بحق اور لاپتا ہونے والے کارکنان کے معاملے پر سیشن جج اعظم خان نے 23 دسمبر کو استغاثہ ابتدائی بحث کے لیے مقرر کیا۔وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ کو حاضر ہونے کا حکم دیا۔گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے موجودہ حکومت کے خلاف عدالت میں استغاثہ دائر کیا تھا۔بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہبازشریف و دیگر کے خلاف پرائیوٹ کمپلینٹ دائر کی جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاتارڑ، وزیر دفاع خواجہ آصف کو فریق بنایاگیاہے۔اس کے علاوہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز، سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سیکیورٹی اور نامعلوم افراد کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
10
اپوزیشن اتحاد کا 26 نومبر کے معاملے پر سخت احتجاج کا فیصلہ,قبل ازیں اسلام آباد اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس محمود خان اچکزئی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسد قیصر، حامد رضا، علامہ ناصر عباس، عمر ایوب خان اور دیگر شریک ہوئے۔اپوزیشن اتحاد نے 26 نومبر کے معاملے پر سخت احتجاج کا فیصلہ کیا، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر 26 نومبر کے معاملے پر حکومت کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ہم یہاں اپنے ساتھیوں کو پندرہ دسمبر کی دعوت دینے آئے تھے، پندرہ دسمبر کو محمود خان اچکزئی اور سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس پشاور تعزیتی جلسے میں شریک ہوں گے، بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی ٹیم میں دو مزید اراکین سینیٹر حامد خان اور علامہ راجہ ناصر عباس کو شامل کرلیا ہے، اسلام آباد واقعہ پر جوڈیشل انکوائری ہمارا مطالبہ ہے، مختلف جیلوں میں ہمارے پانچ ہزار قیدی اور لاتعداد زخمی ہیں۔آئین و قانون کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے، سول نافرمانی کی تحریک پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے عین مطابق عمل کیا جائےگا۔
11
چیئرمین پی ٹی آئی کا اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں کو خط، 24 سے 28 نومبر کا ریکارڈ مانگ لیا.چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گور پر نے خط میں سی سی ٹی وی فوٹیجز مانگ لی ہیں اور 24 نومبر سے 28 نومبر رات 11 بجے تک لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔خط میں اسپتال کے داخلی اور خارجی راستوں کے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی مانگ لی گئی ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے خط میں کہا ہے کہ اسپتال میں لائے گئے مریضوں کی تفصیلات بتائی جائیں، کتنی اموات واقع ہوئی، کتنے مریضوں کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کتنی ڈیڈ باڈیز کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔سرکاری اسپتالوں سے انہوں نے مزید پوچھا کہ اموات کی کیا وجہ تھی اس کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔بیرسٹر گوہر نے ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد کو بھی خط لکھ دیا ہے، جس میں 24 نومبر دن 9 بجے سے 28 نومبر رات 11 بجے تک کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں اسلام آباد کی اہم شاہراہوں میں نصب سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج بھی طلب کی گئی ہے۔


