1
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ہٹانے اور بلاول زرداری کو لانے کے لئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کی جارہی ہیں۔بلاول زرداری شیروانی پہننے کے لئے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں، باپ بیٹا دونوں وزارت عظمٰی کی کرسی کے لئے سرگرم ہیں۔زرداری یاد رکھیں چوری شدہ مینڈیٹ کے خلاف ہماری تحریک منطقی انجام کے قریب ہے، عوام کی رائے کے برعکس جو بھی وزیراعظم آئے گا اپنے منطقی انجام تک پہنچے گا۔ آصف علی زرداری اپنے بیٹے کو وزیراعظم بنانے کے خفیہ مشن پر ہیں، زرداری جعلی مینڈیٹ کے بجائے اصلی مینڈیٹ پر بیٹے کو وزیر اعظم بنائیں، شریف اور زرداری دونوں خاندان چوری شدہ مینڈیٹ پر کرسی کے مزے لے رہے ہیں۔
2
9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار,لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور مراد سعید کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جبکہ زبیر خان نیازی ،حامد رضا گیلانی،محمد جاوید ،عبد الصمد اور واثق قیوم بھی اشتہاریوں کی فہرست میں شامل ہیں۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے،عدالت نے تھانہ نصیر آباد کے مقدمہ میں پولیس کی درخواست پر کارروائی کی ۔
3
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چین تاریخ کے ہر موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دورہ چین کےد وران چینی شہر گوانگ ژو پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوانگ ژو کے وائس گورنر مسٹر زینگ گوزی سے ملاقات کی، گوانگ ژو میں وزیراعلیٰ پنجاب کے اعزاز میں خصوصی سٹیٹ ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، مریم نواز نے پرتپاک میزبانی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔پنجاب کے وفد کی بھرپور پذیرائی اور پرتپاک خیر مقدم ہمیشہ یاد رہے گا ، پاکستان اورچین ایک دوسرے سے اخلاص کی ڈوری میں بندھے ہیں، پاکستان اورچین کے عوام بھی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔دورہ چین بصیرت افروز ہے، بہت کچھ جاننے، سمجھنے اور دیکھنے کا موقع ملا، مجھے یقین ہے پنجاب کے عوام دورہ چین کے ثمرات سے پوری طرح مستفید ہوں گے۔
4
پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور,انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے گزشتہ روز کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور کیں، پانچ بچوں کی روبکار رہائی کے لیے جیل جا چکی تین بچوں کی رہائی کے لیے روبکار آج جیل جائے گی۔ضمانتیں منظور ہونے والے بچوں میں سے 2 کا راولپنڈی ، 3 کا افغانستان ، ایک کا باجوڑ، ایک مردان اور ایک کا تعلق کہوٹہ سے ہے، بچوں کو پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیا گیا تھا۔
5
توڑ پھوڑ کیس: عمر ایوب اور زرتاج گل کی عبوری ضمانتوں میں توسیع,اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف تحریکِ انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت کی۔عمر ایوب اور زرتاج گل کی جانب سے وکلاء سردار مصروف اور آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے اور دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں۔بعدازاں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانتوں میں 8 جنوری کر توسیع کر دی۔
6
کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں سٹی کورٹ میں پولنگ کا آغاز ہوگیا۔صدارتی نشست پر عامر نواز وڑائچ ، منیر ملک، عبد الحامد یوسفی اور سید زوہیب خالد کے مابین کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جبکہ نائب صدر کے لیے ارشد خان،فیصل اکرام،کاظم حسین مہیسر، راحت فضل اور تاج علی شیخ امیدوار ہیں۔جنرل سیکرٹری کی نشست پر سید اسرار شاہ، رحمان کورائی اور تابش محمود میدان میں ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لئے اسد علی میمن، عمران عزیز، فدا حسین، عبدالوحید کوریجو،محبوب علی چانڈیو اور محمد باقر مہدی میں جوڑ پڑے گا۔
7
عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر, الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے لیے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے، الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ اور نوٹسز بھی جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن نے 21 نومبر کو عمران خان کو توہین الیکشن کمیشن کیس میں اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔
8
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک ملک دشمنی کے مترادف ہے۔پیپلز لائرز فورم گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد سے ملاقات کے دوران سلیم حیدر خان نے کہا کہ مذاکرات کی ٹیبل پر ہر مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔26 ویں ترمیم کی وجہ سے جمہوریت کے خلاف کام کرنے والے عناصر کا راستہ بند کردیا، آئینی بنچ کے قیام میں چیئرمین بلاول بھٹو کا تاریخی کردار ہے۔
9
توڑ پھوڑ کا کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع,اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصرکے خلاف تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کے دوران توڑپھوڑ کیس کی سماعت کی جس دوران وکیل صفائی عائشہ خالد نے اسد قیصرکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عائشہ خالد نے کہا کہ اسد قیصر کی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ میڈیکل سرٹیفکیٹ منسلک کیا ہے۔عدالت نے اسد قیصرکی استثنیٰ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 7 جنوری تک توسیع کردی۔
10
افریقہ سے آخری ٹی 20 آج، شاہینوں کو وائٹ واش سے بچنے کا چیلنج درپیش,ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-2 سے فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہو گا، ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔سنچورین میں ہونیوالے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 206 رنز بنائے، جنوبی افریقہ نے ہدف آخری اوور میں پورا کر لیا۔
11
ملتان: نشتر ہسپتال کے گائنی وارڈ سے اغوا ہونے والا نومولود بازیاب، ملزمہ گرفتار,پولیس حکام کے مطابق بچے کو اس کے والدین کے سپرد کر دیا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمہ کو بھی گرفتار کرلیا، ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ دھوکے سے بچے کی پھوپھو سے بچا کر بچے کو لیکر فرارہوگئی تھی۔


