1
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پا گیا.رقم سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے اور غربت کے خاتمے کے لیے نچلی سطح پر سماجی تحفظ کو وسعت دینے پر خرچ ہوگی۔سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے معاہدے پردستخط کیے،اعلامیے کےمطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہےجس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔اس پروگرام کے تحت بی آئی ایس پی کےذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔غریب اور کمزور خاندانوں کو موسمیاتی اثرات سے ہم آہنگ معاونت فراہم کی جائے گی۔
2
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ہفتہ وار 100 انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 172 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر رہا.بازارِحصص میں اس کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا ہے جہاں 100 انڈیکس 5 ہزار 247 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 301 پر بند ہوا ہے،کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 7 ہزار 546 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
3
ڈی چوک احتجاج میں لاپتا کارکنان کے معاملے پر درخواست سماعت کیلئے مقرر,بیرسٹرگوہر کی جانب سے دائر درخواست سیشن جج اعظم خان نے تئیس دسمبر کو ابتدائی بحث کے لے مقرر کی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر شکایت کنندہ کو بھی حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔
4
اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کےدوران تین رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے کیس میں بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،بانی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف تہرے قتل کی ایف آئی آر سامنے آگئی ہے۔متن کےمطابق سارے واقعےکی منصوبہ بندی اڈیالہ جیل میں کی گئی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کو بھی مجرمانہ سازش میں ملوث قرار دیا گیا ہےایف آئی آر کےمتن کےمطابق رینجرزاہلکاروں کی شہادت کاواقعہ بانی پی ٹی آئی کی ایما اورحکم پرہوا،منصوبہ جیل میں ملاقات کیلئےجانےوالی پی ٹی آئی قیادت کےذریعےبنایا گیا،پی ٹی آئی قیادت نےعوام کو فوج،حکومت کےخلاف بغاوت پراکسایا، علی امین،عمرایوب،وقاص اکرم، مرادسعید بھی مجرمامہ سازش میں ملوث قرار پائے۔
5
کوٹ ادو میں مسافر وین کی ٹرالی سے ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد دکان میں گھس گئی،حادثے میں چار افراد جاں بحق اور بارہ شدید زخمی ہوگئے۔زخمی افراد کو کوٹ ادو اور سنانواں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،زخمیوں کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔
6
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوں گے بانی پی ٹی آئی سمیت سیاسی قیدیوں کی رہائی اورجوڈیشل کمیشن کا قیام ہی ہمارا مطالبہ ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےمیڈیا سےگفتگو میں کہا تحریک انصاف نےمذاکرات کے لیےکوئی شرط نہیں رکھی بلکہ اپنےمطالبات بتائے ہیں،غیرمشروط اورجامع مذاکرات ہونےچاہئیں،سیاسی مسائل کا مستقل سیاسی حل ڈھونڈا بڑالازم ہوتا ہے،ہم نے کوئی شرط نہیں لگائی،وہ ہمارے مطالبات ہیں،جب مذاکرات ہوں گے تو یہی ہمارے مطالبات ہوں گے۔


