1
اسرائیل کا لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں ڈرون حملہ، حزب اللہ رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ,غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
2
ٹین بلین ٹری: ہدف کے مقابلے میں ایک ارب 8 کروڑ پودے کم لگانے کا انکشاف,گرین پاکستان پروگرام (سابقہ ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام)کے تحت ملک بھر میں ہدف کے 3ارب 29کروڑ 60لاکھ کے مقابلے میں2ارب 21کروڑ 20 لاکھ پودے لگائے جاسکے ہیں۔اس طرح ایک ارب 8کروڑ 40 لاکھ ہدف سے کم پودے لگانے کا انکشاف ہوا ہے۔سرکاری دستاویز کے مطابق پی سی ون کے تحت جب سے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام شروع ہوا ہے تو کسی سال بھی مطلوبہ ہدف کے مطابق پودے نہیں لگائے جا سکے ہیں۔
3
چینی سرمایہ کاروں اور سندھ حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط,اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ چینی سرمایہ کاروں نے دھابیجی اکنامک زون میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون واحد زون ہے جو سی پیک سے جڑا ہوا ہے۔ چائینیز سرمایہ کار سندھ میں ایک میڈیکل سٹی بنا رہے ہیں جس سے 50 ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشن ہوگا اور انویسٹرز کو ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔ دھابیجی اکنامک زون میں صنعت کے قیام پر 10 سالہ ٹیکس استثنیٰ ہے، یہ کاروباری افراد کو بہت بڑا رلیف ہے، یہ اقدام ان تمام سرمایہ کاروں کیلئے ہے جو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں کاروبار کرے گا۔
4
کرم میں قیام امن کیلئے گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق کے باوجود فیصلہ نہ ہو سکا.پشاور پارا چنار مرکزی شاہراہ سمیت آمد و رفت کے تمام راستے بند ہونے سے ضلع کرم میں اشیا خورد و نوش، پیٹرول، ادویات اور گیس ختم ہونے پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔جرگہ ذرائع کے مطابق گرینڈ امن جرگے میں زیادہ تر نکات پر اتفاق کے باوجود جرگہ کسی بھی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا جس کے باعث آج بھی مذاکراتی عمل جاری رکھا جائے گا۔
5
مارشل لا کا نفاذ جنوبی کورین صدر کو لے ڈوبا، مواخذے کی تحریک کامیاب,غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلا مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل دارالحکومت سیئول میں ہزاروں کی تعداد میں شہری صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔واخذے کی تحریک پر ووٹنگ کے لیے حکمران جماعت اور اپوزیشن اراکین پارلیمنٹ پہنچے جبکہ جنوبی کورین اسمبلی کے اسپیکر نے تمام قانون سازوں سے مواخذےکی تحریک پر ووٹنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی، مواخذے کی تحریک میں 300 اراکین نے حصہ لیا اور صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی۔