کندھ کوٹ (ای پی آئی ) سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں بڑھتی ہوئی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے خلاف جے یو آئی ف کی جانب سے ایس ایس پی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا ، بڑی تعداد میں سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ سول سوسائٹی کے لوگوں کی شرکت پولیس کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی ۔
پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کہاکہ پولیس کی نااہلی کے باعث ضلع بھر میں ڈاکو راج قائم ہوگیا ہے عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ اغوا ، قتل ڈکیتیاں آئے روز پیش آرہی ہیں ، عام آدمی کا جینا اجیرن بن گیا ہے ، آئے روز ڈاکو کاروباری حضرات سے بھتہ مانگ رہے ہیں بھتہ نہ دینے پر دکانوں پر فائرنگ کی جاتی ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جب تک انتظامیہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن نہیں کرتی یہ احتجاج جاری رہیں گی


