گھوٹکی، ( ای پی آئی ) چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی کی گھوٹکی آمد کے موقع پر شہید صحافی نصراللہ گڈانی کے ورثا کا احتجاج ،واقعہ کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیل کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی سندھ کے ضلع گھوٹکی میں سیشن کورٹ پہنچنے پر شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کے بچوں اور دیگر افراد نے پلے کارڈ اٹھا کرقومی شاہراہ پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔کیا ۔

اس موقع پر ورثاء نے چیف جسٹس کے روٹ پر احتجاج کرتے ہوئے واقعہ کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ سیکیورٹی پر مامور پولیس کی جانب سے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔