اسلام آباد (ای پی آئی )شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایازنے چیف جسٹس کو اسلامک یونیورسٹی کے انتظامی امور پر خط لکھ دیا ۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو شریعت اپیلیٹ بینچ کے جج جسٹس قبلہ ایاز نے لکھے گئے خط میں قائم مقام ریکٹر اسلامک یونیورسٹی کے کنڈیکٹ اور کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر مختیار احمد کو یونیورسٹی معاملات میں بہتری کیلئے قائم مقام ریکٹر بنایا گیا۔ڈاکٹر مختار احمد کا بورڈآف گورننگ اجلاس میں رویہ قابل افسوس ہے،بورڈ آف گورننگ اجلاس کے میٹنگ مینٹس تیار نہیں ہوئے

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بورڈ آف ٹرسٹی کا آئندہ اجلاس میں جدہ میں رکھا گیا ہے جبکہ جدہ اجلاس میں سپریم کورٹ فیصلہ کے برعکس یونیورسٹی کے نئے صدر کے انتخاب کا امکان ہے۔
خط میں استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس آفریدی بطور ممبر بورڈ آف ٹرسٹی یونیورسٹی کے معاملات کو رپورٹ منگوائیں۔ چیف جسٹس شریعت کورٹ بھی ایک اجلاس میں شرکت سے معذرت کر چکے ہیں


