کندھ کوٹ(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ کندھ کوٹ میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ کے خلاف آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کی کال پر دوسرے روز بھی تاجروں کی جاب سے شٹرڈاؤن ہڑتال ۔شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مکمل طور پر بندرہے ،

احتجاج کے دوسرے روز شہریوں نے پریس کلب سے ٹاور چوک تک احتجاجی مظاھرہ کیامظاہرین نے ہاتھوں میں امن کے سفید جھنڈے اٹھا کر امن دو امن دو ڈاکو راج کا صفایا کرو کی نعرہ بازی کی ۔اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھاکہ آخر قانون نافذ کرنے والے ادارے کندھ کوٹ کو کب امن دینگے.جلتی ہوئی بدامنی کی آگ پر حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں.

مظاھرین نے مزید کہاکہاگر افسر فرض شناسی کریں تو کچے کے چند ڈاکوؤں کا صفایہ ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ہماری تحریک امن امان کی بحالی اور ڈاکوؤں کے خاتمے تک جاری رہیگی