گھوٹکی (ای پی آئی )20 روز قبل مبینہ طور پر اغواء ہونے والے دو افراد کے ورثاء نے مغویوں کی بازیابی کے لیے اسلحہ اٹھا لیا۔
ورثاء نے بتایاکہ ڈہرکی کے رہائشی ثناء اللہ اور زوہیب شر کو ڈاکوؤں نے اغواء کیا ہے، ان کا کہنایے کہ پتا چلا ہے کے مغوی لونڈ برادری کے پاس ہیں، اور ہم مغویوں کی بازیابی کے لیے لونڈ برادری کے گھروں کے باہر موجود ہیں، اور اگرکوئی بھی تصادم ہوا ذمہ دار پولیس ہوگی،
دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی سمیع اللہ کے مطابق معاملے کو سلجھانے کے لیے دونوں قبائل کے عمائدین سے بات چیت جاری ہے، جلد مغویان کو بازیاب کروا لیا جائے گا،