اسلام آباد(ای پی آئی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت حکومتی اور حزب اختلاف مذاکراتی کمیٹی کا پہلا ان کیمرہ اجلاس۔اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت اور حزب اختلاف کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کو اجلاس میں شرکت پر خوش آمدید کہا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر نے حکومت اور حزب اختلاف کے اراکین کو مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کے عمل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کا عمل نیک شگون ہے،مذکرات کا عمل جمہوریت کا حسن ہے، ۔حکومت اور اپوزیشن کا مل بیٹھنا جمہوریت کو مضبوط بنائے گا،

انھوں نے کہا کہ جمہوریت میں مذکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں، یہ ملک ہمارا اور ہمیں عوام نے منتخب کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے بھیجا ہے، پارلیمان 24 کروڑ عوام کا منتخب ادار ہے اور عوام کو پارلیمان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں، بطور عوامی نمائندے ہم نے عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے مابین خوشگوار تعلقات سے ملک کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کیا جا سکتا ہے،ملک کی معاشی ترقی کا دارومدار سیاسی استحکام سے جڑا ہوا ہے، ملک کی موجودہ صورتحال سیاسی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا تقاضا کرتی ہے،

مذاکراتی کمیٹی کے پہلے ان کیمرہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور سینیٹر عرفان صدیقی شامل۔ کمیٹی اجلاس میں سابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف، سید نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، علیم خان بھی موجود۔ حزب اختلاف کی جانب سے مذاکراتی کمیٹی میں سابق اسپیکر اسد قیصر صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹر علامہ ناصر عباس شامل۔