1
حکومت سے مذاکرات: پی ٹی آئی کا عمران خان کی رہائی، 9 مئی اور ڈی چوک فائرنگ کی تحقیقات کا مطالبہ,حکومت سے مذاکرات کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے اپنا موقف بھرپور طریقے سے سامنے رکھا، ہم نے تمام قیدیوں کے بشمول عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا، ہم نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے حوالے سے بھی مطالبہ سامنے رکھا، ہم ایک چارٹر آف ڈیمانڈ دو جنوری کو پیش کریں گے۔انہوں ںے کہا کہ ہم نے عمران خان سے رابطہ استوار کروانے کا بھی مطالبہ کیا، حکومت نے عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ تسلیم کیا، جیلوں میں قید ورکرز کے حوالے سے بھی ہم نے بات کی آج ابتدائی بات چیت ہوئی باقاعدہ مذاکرات کا آغاز 2 جنوری کو ہوگا۔
2
پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات کا پہلا دور، حکومت نے چارٹر آف ڈیمانڈ مانگ لیا. اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے تحریک انصاف کے 3 رہنما پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جب کہ حکومت کی جانب سے عرفان صدیقی، علیم خان، اسحاق ڈار، نوید قمر، راجا پرویز اشرف اور رانا ثنا اللہ بھی پہنچے۔حکومتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور عرفان صدیقی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں راجا پرویز اشرف، نوید قمر، خالد مقبول صدیقی، عبدالعلیم خان اور چوہدری سالک بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں۔
3
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، بینکوں سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے.وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے بھی 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولتِ پاکستان 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) کو یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گا۔
4
نوکری کا جھانسا دے کر اجتماعی زیادتی اور بے پناہ تشدد، 24 سالہ سیماب دم توڑ گئی.اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتہائی تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال میں زیر علاج 24 سالہ سیماب نے دم توڑ دیا۔ سیماب کو نوکری کا جھانسا دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ اس پر شدید تشدد بھی کیا گیا تھا، جس کی وہ دورانِ علاج تاب نہ لاکر دم توڑ گئی۔ملزمان 12 روز قبل 24 سالہ سیماب کو تشویش ناک حالت میں وکٹوریہ اسپتال کی ایمرجنسی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم غفران سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔
5
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، بینکوں سمیت دیگر ادارے بند رہیں گے.وفاقی حکومت نے 25 دسمبر کو یوم قائد اعظم کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کی جانب سے بھی 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) یوم قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولتِ پاکستان 25 دسمبر 2024ء (بروز بدھ) کو یومِ قائدِاعظم اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل کے باعث حکومتِ پاکستان کے اعلان کے مطابق بند رہے گا۔
6
حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات؛ وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے.ایک جانب جہاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی برف کو پگھلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہیں وزیراعظم آج صدر مملکت سے اہم ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج شام ساڑھے 5 بجے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
7
چیئرمین پی ٹی آئی کی وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے خلاف درخواست پر سماعت, ڈی چوک احتجاج میں جاں بحق اور لاپتا کارکنان کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی پرائیویٹ کمپلینٹ پر سماعت ڈسٹرکٹ سیشن جج اعظم خان نے کی۔عدالت نے شکایات کنندہ کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور استفسار پر بتایا کہ بیرسٹر گوہر کچھ دیر میں آ رہے ہیں۔جج نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے بعد رکھ لیتے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15 جنوری تک ملتوی کردی ۔