1
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دور کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ دونوں اطراف سے کھلے دل کیساتھ بیٹھے، وہ جو بات کرنا چاہتے ہیں کریں ہم بھی اپنا مؤقف سامنے رکھیں گے، پولیٹیکل ڈائیلاگ سے ہی درمیانی راستہ نکلے گا۔ دونوں فریقین ایک دوسرے کی بات سنیں اور پھر کوئی راستہ نکالیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی 100 فیصد ایک دوسرے کی بات مان لے، اگر پی ٹی آئی ہمیں چورکہتی تھی توہم بھی بہت کچھ کہتے تھے، پارلیمانی جمہوری نظام پولیٹیکل ڈائیلاگ کے بغیر آگے نہیں چل سکتا۔جب ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا تھا تب بھی کہا تھا چارٹرآف اکانومی کریں، ہمارا آج بھی مؤقف ہے پولیٹیکل ڈائیلاگ ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔
2
ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ 9 مئی کیسز کے 11 مجرم سینٹرل جیل لاہور منتقل,ملٹری کورٹ کی جانب سے 9 مئی کیسز میں سزا یافتہ 11 مجرموں کو سینٹرل جیل لاہور منتقل کر دیا گیا، جیل منتقل ہونے والوں میں محمد عمران محبوب، علی شاہ، جان محمد، ضیاء الرحمان، علی افتخار، عبدالہادی، داؤد خان، فہیم حیدر، محمد حاشر، محمد عاشق خان اور محمد بلاول شامل ہیں۔قبل ازیں 25 میں سے 12 مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کیا گیا تھا اور اب مزید 11 کو لاہور سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
3
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے سیاسی درجہ حرارت نیچے آجائے تو خوش آئندہ ہو گا۔صبح اُٹھ کر دیکھتے ہیں کونسے شہر میں پیشی پر جانا ہے، مقدمات میں چار بوریاں یوریا کھاد چوری بھی شامل ہے، نو مئی کیسز میں تو پورا پاکستان شامل ہے، جہاں جہاں تھانے اور تفتیشی غریب تھے وہاں مقدمات بنائے گئے ان کو اربوں پتی کر دیا گیا۔فیصل آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
4
رینجرز اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع,اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمہ کی سماعت جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی،ملزم ہاشم عباسی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔دوران سماعت رمنا پولیس کی جانب سے ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، پراسیکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔بعدازاں عدالت نے ملزم کو 3 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
5
پشاور ہائیکورٹ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی.وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حال ہی میں عمر ایوب پر تھانہ رمنا اسلام آباد کی حدود میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی اور عمر ایوب کو کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے لئے کمیٹی بنائی ہے ان سے مذاکرات ہوں گے، آج مذاکرات کا پہلا دور ہے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے، حکومت کی نیت کیسی ہے یہ بھی دیکھیں گے۔
6
اسرائیلی فورسز کا فضائی حملہ، ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید,اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 24 گھنٹے میں مزید 32 فلسطینی شہید جبکہ 54 زخمی ہو گئے، جبالیہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 7 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 45 ہزار 259 ہوگئی، 1 لاکھ 7 ہزار 627 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔اسرائیلی فورسز نے کمال عدوان ہسپتال پر مزید حملے شروع کر دیئے، ہسپتال کی عمارت کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دیدی، غزہ میں حماس کے حملے میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، ایک ٹینک تباہ کر دیا۔
7
سال 2024 میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار 919 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ مرکزی حکومت کے غیر ملکی قرضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطابق 2024 میں وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 632 ارب روپے کا اضافہ ہوا تاہم مرکزی حکومت کےغیر ملکی قرضوں میں 710 ارب روپے کی کمی بھی ہوئی۔اکتوبر 2024 تک کے دستیاب سرکاری ڈیٹا کے مطابق حکومتی قرضہ 69 ہزار 114 ارب روپے رہا تاہم نومبر اور دسمبر 2024 کے دو مہینوں کے حکومتی قرضوں کا ڈیٹا ابھی آنا باقی ہے، اکتوبر 2024 تک وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 47 ہزار 231 ارب روپے اور وفاقی حکومت کا غیر ملکی قرضہ 21 ہزار 884 ارب روپے تھا۔سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 میں وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 65 ہزار 195 ارب روپے تھا جس میں وفاقی حکومت کا مقامی قرضہ 42 ہزار 595 ارب روپے اور غیرملکی قرضہ 22 ہزار 600 ارب روپے تھا۔