1
پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نےبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے۔حکومتی کمیٹی سے یہ ہماری ابتدائی ملاقات تھی، اب ہماری باقاعدہ بات چیت 2 جنوری سے ہوگی۔حکومت نے ہمارا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانےکا مطالبہ منظور کرلیا ہے جب کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور سینئرججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
2
پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم کا وزیر خزانہ کو خط,پاکستان بزنس فورم نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھ کر سال 2025 کے لیے واضح اور قابل عمل معاشی روڈ میپ کا اعلان کرنےکی اپیل کی۔ پاکستان بزنس فورم نے کہا کہ سال 2024 بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین سال رہا، بجلی بلوں اور شرح سود نے بزنس کمیونٹی کو جکڑے رکھا، پاکستان کاروبار فرینڈلی ملک نہیں رہا لہٰذا سب کو مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔
3
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیر سٹرسیف کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ علاقے کے راستے کھولنے سے متعلق بھی جلد خوشخبری ملے گی، 2 دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ ہوگا جس میں پائیدار امن کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے حکم پر پاراچنار میں ادویات اور دیگر ضروری سامان کی ترسیل جاری ہے جب کہ درجنوں مریضوں کو علاج کے لیے پشاور پہنچایا جاچکا ہے۔


