اسلام آباد(عابدعلی آرائیں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اڈیالہ جیل میں قیدسابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ہونے والی ڈسکشن کی سمری نکالتے ہوئے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پرعمر ان کی رہائی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

ایکس پر وائرل ہوتی نظرآنے والی اس سمری میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان بدستور نظر بند ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی رہائی کے مطالبات زور پکڑ رہے ہیں۔

سمری کے مطابق بین الاقوامی مبصرین نے ایک فوجی عدالت کی طرف سے سزا ؤںکو مناسب عمل نہ ہونے کی بناپر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سوشل میڈیا پر کی گئی مختلف پوسٹوں میں پاکستان میں حکومتی بدانتظامی پر اظہار تشویش کیا گیا ہے ان میں سرکاری عہدیداروں کے خلاف الزامات بھی شامل ہیں ، لیکن ان کی مزید تصدیق کی ضرورت ہے۔