نوشہروفیروز (ای پی آئی )سندھ کے ضلع نوشہروز فیروز میں ٹرالر اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے ،
ریسکیو ذرائع کے مطابق نوشہروفیروز مورو قومی شاہراہ پر چار میل کے مقام پر حادثہ پیش آیا حادثے میں زخمی ہونے والے متوفی اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،
ذرائع کے مطابق زخمی افراد میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے اسپتال میں ایمرجنسی نافز تمام تر افراد کا تعلق تگر برادری سے ہے شادی کی تقریب سے واپس ارہے تہے کہ حادثہ پیش آیا