کندھ کوٹ (ای پی آئی ) سندھ کے ضلع کندھکوٹ کی پولیس ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں ناکام ،ڈاکوؤں نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی باآسانی فرار ورچاء کا احتجاج قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقہ بی سیکشن تھانے کی حدود میں دبئی ہوٹل کے نزدیک ڈاکوؤں نے نوجوان عابد علی بھیو سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر نوجوان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے نوجوان عابد علی بھیو موقع پر جاں بحق ہو گیا

جبکہ ڈاکو با آسانی فرار ہوگئے ، واقعے کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ،