حیدرآباد( ای پی آئی )پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا نے لطیف آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو امریکی بیانیہ پر وضاحت دینی چاہیے ، قوم ان سے سوال کرتی ہے وہ شخص جو اس ملک میں سول نافرمانی مہم کا کہتا ہے وہ امریکی بیانیے کی مذمت کرتا ہے یا نہیں،

انھوں نے کہا کہ سندھ کو وفاق پراجیکٹ میں صحیح حصہ نہیں دیا جارہا ، مسلم لیگ ن ہمیشہ وعدہ خلافی کیلیے مشہور رہی ہے اپنی پارٹی قیادت سے کہتا ہوں ن لیگ سے معاہدہ ختم کردیں ، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کو رائے دیتا ہوں مسلم لیگ ن سے کیے معاہدے کو ریویو کریں ، عاجز دھامرا نے کہاکہ 2025 ملک کے لیے بہتر ثابت ہو اسکے لیے دعا گو ہوں ,لاکھوں افراد گڑھی خدا بخش پہنچے , پیپلزپارٹی سندھ کی جانب سے تمام عہدیداران اور منتخب نمائندوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوںنے کہاکہ گلگت سے موٹر سائیکل اور جنوبی پنجاب سے سائیکل پر قافلہ آیا , جامشورو سے کارکنان پیدل گڑھی خدا بخش پہنچے، ھمارے کارکنان ڈی چوک کے آرٹیفیشل احتجاج کے کارکنان نہیں ہیں ,انقلابی لوگوں کے سامنے فائرنگ معنی نہیں رکھتی , ان کے پاس مرنے والوں کا ایک فیگر بھی نہیں ہے ،ہم کارکن کے اوپر لاٹھی لگنے کے بھی خلاف ہیںاگر لاشیں گریں تو وہ کہاں ہیں , قبریں کہاں ہیں

انھوں نے کہا کہ بیانیہ بنایا گیا پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کینالز بنارہی ہے، صدر زرداری نے کمپرومائز کرلیا ، عاجز دھامرہ نے کہاکہ مذموم پروپیگنڈہ کیا گیا دریائے سندھ کے پانی اور کینالز کے حوالے سے، سندھ کے پانی کے مسئلے پر صدر زرداری نے کہا کینالز بنانے نہیں دیں گے، سندھ کے پانی پر کینالز کا معاملہ ایکنیک اور سی سی آئی میں ابھی آئے گا ،سندھ کے پانی سے کھلواڑ کیا گیا تو عوام دمادم مست کرے گی اور پیپلز پارٹی اسکی قیادت کرے گی ،

ترجمان پیپلز پارٹی سندھ نے کہاکہ ایٹمی ملک کے اندر ایک لیڈر کو رہا کرنے کے حوالے سے امریکی بیانیہ کی سیاست اور سازش انکو زیب نہیں دیتی سوچنا چاہیے امریکہ ایسے شخص کی رہائی کیوں چاہ رہا ہے