نوشہروفیروز( ای پی آئی نیوز ) نوشہروفیروز میں پانچ روز قبل قتل ہونے والے بیکن ہاؤس کے پروفیسر علی مرتضی جلبانی کی بیوہ سمرا جلبانی انصاف کی منتظر، مقتول شوہر کی عدت میں ہونے کے باوجود دہائیاں اور سسکیوں سے بھری بیوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،
تفصیل کے مطابق سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقہ بھریاسٹی میں 5 روز قبل قتل ہونے والے بیکن ہاؤس کے پروفیسر علی مرتضی جلبانی کی بیوہ سمرا جلبانی انصاف کی منتظرہے مقتول شوہر کی عدت میں ہونے کے باوجود قاتل کی گرفتاری کیلئے دہائیوں اور سسکیوں سے بھری بیوہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے
ویڈیو میں مقتول پروفیسر علی مرتضی جلبانی کی بیوہ سمرا جلبانی نے کہا کہ قاتل نے ہمارا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا پھر بھی قانون کی گرفت سے بالاتر ہے بے رحم قاتل نے دو بچوں سے انکے باپ کا سایہ چھین لیا بچوں کو نہیں معلوم انکا باپ دنیا میں نہیں رہا وہ آج بھی اپنے باپ کی راہ دیکھ رہے ہیں
قاتل غلام مصطفیٰ جلبانی نے 7 گولیاں مار کر میرے شوہر کو بیدردی سے قتل کیا 5 دن گزر گئے مگر نوشہروفیروز پولیس تاحال میرے شوہر کے قاتل کو گرفتار نہیں کرسکی انکا کہنا تھا کہ میرے شوہر نے کسی کا کیا بگاڑا تھا تو یوں قتل کیا گیا وہ تو معلم تھے بیکن ہاؤس کے نامی گرامی ٹیچر تھے بیوہ نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ ،وزیراعلیٰ سندھ نوٹس لیکر انصاف دلوائیں