اسلام آباد (ای پی آئی ) سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان قید میں ہیں اور ملک نئے سال میں داخل ہو چکا ہے، ان کے حامی اس امید کا اظہار کر رہے ہیں کہ رواں سال وہ رہا ہو جائیں گے اور ان کے سیاسی اثر و رسوخ میںمزید اضافہ ہوگا کیونکہ عمران خان نے ملک میں جاری فاشنزم کے خلاف مزاحمت کی ہے ۔
ایکس نے لکھا ہے کہ متعدد سوشل میڈیا پوسٹوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاشرے میں ان کی خاصی سپورٹ پائی جاتی ہے اور سال 2025 حقیقی آزادی کا سال ہے اور اس سال عمران خان کی طاقتور واپسی ہو گی ۔
عمران خا ن کی حمایت میں صرف ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 1 لاکھ 70 ہزار پوسٹیں کئے جانے پر ایکس نے مندرجہ بالا تحریر شائع کی ہے اور لکھا ہے کہ یہ سٹوری ایکس پر کی گئی پوسٹوں کی سمری ہے ۔