غزہ (ای پی آئی )نئے سال کا پہلا دن غزہ میں اسرائیلی بربریت کا آغاز ،یکم جنوری 2025 کے ابتدائی گھنٹوں میں اسرائیل نے غزہ میں قائم البریج پناہ گزین کیمپ پر ہوائی حملے کئے ہیں جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں ،

رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی ہے ،سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ابودہترفیملی کا ایک فلسطینی بچہ آدم سمیر عالیان اسرائیلی حملے میں شہد ہوا اور اس کا پاؤں ٹانگ سے الگ ہوگیا

رپورٹس کے مطابق یہ بچہ نئے سال کا پہلا فلسطینی شہید قرار دیا گیا ہے ،شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ البلال میں ایک گھر میں اسرائیلی ہوائی جہاز کی بمباری میں 7 افراد شہید ہو گئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے ،

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیا سال شروع ہونے کے فوراً بعد ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل کی جانب سے یہ حملے کئے گئے جن میں 8 افراد عام شہری شہید اور درجن کے قریب زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں

ایک اور میڈیا رپورٹ کے مطابق نیا دسال شروع ہونے کے بعد پہلے منٹ میں 8 سالہ بچے اور ایک خاتون کی شہادت ہوئی ،8 سالہ شہید بچے کی شہادت کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہو چکی ہے ۔