اسلام آباد(محمداکرم عابد) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے دورہ اڈیالہ جیل کا شیڈول طے کرلیا۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی،بیرسٹردانیال چوہدری بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے حامدرضا،بیرسٹرگوہر،شیرافضل مروت، ،زرتاج گل اور نازبلوچ سمیت دیگرارکان کمیٹی شامل ہیں..کمیٹی کی طرف سے وفاقی صوبائی سیکرٹریز داخلہ کو نوٹسز جاری کردئیے گئے آئندہ اجلاس میں نہ آنے پر سمن کے اجراءکا انتباہ دیدیاگیا سیکرٹریز سمیت آئی جی اور کمشنر اسلام آباد کی عدم شرکت پر اظہار ناپسندیدگی کا مراسلہ وزارتوں اور اعلی افسران کو بھیج دیا گیا سانحہ 26نومبر کا بھی نوٹس لےلیا گیا.

قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا کی صدارت میں پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوا جیلوں میں قیدیوں کی حالت ظاہر پر کمیٹی نے اظہار تشویش کیا ہے خصوصی طور بلاتفریق سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک بھر کی اہم جیلوں کے دوروں کا فیصلہ کیا ہے ۔ 8جنوری کو کمیٹی ارکان اڈیالہ جیل کا دورہ کریں گے اور قیدیوں سے حالات کے علاوہ دستیاب سہولیات جیل مینول پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ وفاقی اور صوبائی اعلی حکام کو آگاہ کرتے ہوئے انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے ۔

کمیٹی نے بچوں سے جنسی زیادتی ان کے استحصال کم عمری کی شادی لاپتہ افراد مبینہ سیاسی انتقامی کاروائیوں 26نومبر کے پرتشددواقعات کا بھی سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وفاقی صوبائی سیکرٹریز آئی جی پولیس کمشنر اسلام آباد کو آئندہ اجلاس میں ہر صورت شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

صاحبزادہ حامد رضاکی گفتگوسننے کیلئے لنک پر کلک کریں

اجلاس کے بعد اس نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ کمیٹی کی فعالیت پر یقین رکھتے ہیں جیلوں کے دورے کے مقاصد کوئی سیاسی نہیں ہیں جیلوں سے متعلق قانون پر عملدرآمدنہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اڈایالہ جیل سے دورے شروع کررہے ہیں ۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر انسانی حقوق کی صورتحال کی پارلیمانی نگرانی کا ایجنڈا طے کیا ہے کام کے حوالے سے یہ قائمہ کمیٹی کا یہ پہلاباضابطہ اجلاس تھا ۔ بچوں سے زیادتی ان سے جبری مشقت ،چائلڈ میرج سیاسی انتقامی کاروائیوں سانحہ 26نومبر کا نوٹس لیا گیا ہے ۔اجلاس میں متذکرہ سیکرٹریز اور اعلی انتظامی وپولیس کے افسران کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ اجلاس سے غیرحاضر تھے جس پر انھیں اظہار ناپسندیدگی کا مراسلہ بھیج دیا گیا ہے .

چیئرمین صاحبزادہ حامدرضا نے وارننگ دی کہ آئندہ اجلاس میں متعلقہ حکام نہ آئے تو ان کے سمن جاری کرسکتے ہیں کمیٹی مکمل طور پر اپنے اختیار کو استعمال کرے گی جیلوں کے دورے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے حکام کو آگاہ کیا جارہا ہے مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا جائے گا قیدیوں سے ملیں گے ۔ کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) پیپلزپارٹی سمیٹ دیگر جماعتوں کے ارکان شامل ہیں ۔