رحیم یار خان(ای پی آئی ) رحیم یار خان کے علاقہ کچہ ماچھکہ میں پولیس مقابلہ،پولیس ایک خطر ناک ڈاکو ہلاک ،ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر محمد رمضان اور ماچھکہ میں 12 پولیس ملازمان کی شہادت سمیت متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا
تفصیل کے مطابق پولیس کو تنویر اندھڑ گینگ کی علاقے میں بڑی واردات کی خفیہ اطلاع پر موصول ہوئی جس پر پولیس کی جانب سے سوترکی بچاؤ بند پر ناکہ بندی کی گئی ، اس دوران وہاں پہنچنے والے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی،
پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،
ترجمان پولیس کے مطابق ڈاکؤں کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے پولیس کے تمام جوان محفوظ رہے تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت میر حسن عرف بگا سکنہ پکا چانڈیہ کے نام سے ہوئی جس سے کلاشنکوف اورسینکڑوں گولیاں برآمد ہوئیں ،
پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو سب انسپکٹر رمضان سمیت 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت اغواء برائے تاوان ، قتل،ڈکیتی جیسے متعدد سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا