اسلام آباد(ای پی آئی) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پابندسلاسل سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی ایسا نظریہ ہے جس کو طاقت سے روکا نہیں جاسکتا۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کا وقت آچکا ہے بانی پی ٹیآئی دلوں کی دھڑکن ہے اس کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،
فوجی عدالتوں سے سزا کی معافی سے متعلق سوال پر فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ فوجی عدالتوں سے سزاؤں کو غلط تصور کرتے ہیں اورمطالبہ کرتاہوں سویلین لوگوں کاٹرائل سویلین عدالتیں کریں۔ فیصل چوہدری کی مکمل گفتگو سننے کیلئے ویڈیو دیکھیں