تنگوانی( ای پی آئی ) سندھ کے ضلع کندھ کوٹ کے علاقے تنگوانی میں پولیس کی کارروائی ڈاکوؤں سے مقابلہ، چوری شدہ ٹریکٹر ریکور دو ڈاکو زخمی۔
پولیس ذرائع کے مطابق تنگوانی تھانے کی حدود میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور اکبر ملک کا چوری شدہ ٹریکٹر ریکور کرلیا۔
اطلاعات کے مطابق، کچھ مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ تنگوانی کی حدود سے ایک ٹریکٹر چوری کیا تھا۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم تشکیل دی گئی اور ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا۔پولیس کی موجودگی محسوس کرتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ مقابلے کے دوران دو ڈاکو زخمی ہوئے،
جبکہ دیگر ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد چوری شدہ ٹریکٹر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے