حیدرآباد (ای پی آئی ) صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمشیرہ و صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی ڈی جی ہیلتھ آفس آمد ،صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ادویات تشکیل کردہ کمیٹی کی منظوری کے بعد خریدی جاتی ہیں پھر ہسپتال پہنچتی ہیں،
اگر کمیٹی کی لسٹ میں کوئی دوا شامل نہیں ہوتی تو لوکل پرچیز کی ذریعے خریدی جاتی ہے، اگر کوئی شکایت ہے کہ کسی مریض کو دوا نہیں ملی تو ہمیں بتائیں ایکشن لیں گے،
انہوں نے کہاکہ ہم نے ادویات خرید کر تمام ہسپتالوں میں پہنچا دیں ہیں، آپریشن کیلئے بیہوش کرنے والے ڈاکٹرز کی کمی ہے،کوشش ہے کہ بیہوش کرنے والے ڈاکٹرز کے تعداد بڑھا سکیں، تعلقہ ہسپتالوں میں رات میں آپریشنز اس لیے نہیں ہوتے کہ بیہوش کرنے والے ڈاکٹرز کی کمی ہے،
کووِڈ کے بعد یہ انکشاف ہوچکا ہے کہ کوئی بھی وبا تیزی سے پھیل سکتی ہے، کسی بھی وبا سے نمٹنے کیلئے تیاری کریں گے اور ٹریننگ کروائے گے،