اسلام آباد(ای پی آئی ) سپریم کور ٹ میں سویلین کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے معاملہ میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کردی جس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک ملٹری کورٹس اپیلوں پر سماعت موخر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ میں نو مئی واقعات میں ملوث عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کا معاملہ ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بننے جارہا ہے .
سابق چیف جسٹس جوا دایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی ۔نظر ثانی بیس ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی کیخلاف دائر کی گئی ہے .

آئینی بنچ نے 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی فیصلے تک ملٹری کورٹس کیس پر سماعت موخر کرنے کی متفرق درخواست کو مسترد کرکے جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

نظر ثانی اپیل میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ 26ویں ترمیم کے فیصلے تک اپیلوں پر کارروائی موخر کی جائے، میری درخواست کو غیر ضروری قرار دینے کی آبزرویشن بھی حذف کی جائے۔