شکارپور(ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ شکار پور میں ڈاکؤں کی انوکے انداز میں لوٹ مار ،ریلوے ہھاٹک بند کر کے رکنے والی مسافر گاڑیوں سے تین گھنٹے تک لوٹ مار ،پولیس بے خبر رہی ڈاکو مسافروں کو لاکھوں کی نقدی قیمتی سامان محروم کر کے باآسانی فرار ۔

تفصیل کے مطابق شکار پور کے علاقہ لکی غلام شاہ میں مسلح ڈاکوؤں نے ریلوے پھاٹک 2 کو بند کر کے مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل-فونز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے

مسافروں کا کہنا ہے کہ 3 گھنٹے تک نامعلوم مسلح افراد یرغمال بنا کر لوٹتے رہے لیکن پولیس نہیں پہنچ سکی مسافروں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لوٹی ہوئی رقم اور کمیتی سامان جلد از جلد واپس کروائیں