اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے جیل میں قید میں ہونے کے باعث پی ٹی آئی قیادت مالی معاملات سنبھالنے میں ناکام ،ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے چندہ مانگ لیا،لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی معاملات کو چلانے کے لئے اوورسیز کی بڑی تعداد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو فنڈز فراہم کرتی رہی ہے
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے جیل میں ہونے کے باعث اوورسیز کی جانب سے بھی پارٹی کو فنڈز کی فراہمی کا عمل نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے جس کے باعث پارٹی شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے ،
تاہم اب بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد فنڈز مانگے گئے ہیں .پی ٹی آئی چئیرمین سیکرٹری جنرل ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کی طرف سے مراسلے بھجوائے گئے ہیں .
جن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی اس وقت تاریخ کے مشکل مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے اس لئے ارکان اسمبلی اور ٹجکٹ ہولڈرز سالانہ 2 لاکھ 40 ہزار روپے فنڈز دو اقساط میں جمع کرائیں