پڈعیدن(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع نوشہروفیروز کے علاقہ پڈٖ عیدن میں مسافر وین اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم ،مسافر وین آگ بھڑک اُٹھی 12 مسافر جھلس کر زخمی ڈرائیور سمیت 4 مسافروں کی حالت تشویشناک ۔

تفصیلات کے مطابق پڈعیدن کے قریب مہران ہائی وے کوٹ لالو کے مقام پر مسافر وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجے میں مسافر وین کو آگ لگ گئی،

ریسکیو ذرائع کے مطابق وین میں سوار 12 مسافر جھلس کر زخمی ہوگئے زخمیوں کو نوابشاہ اسپتال منتقل کیا گیاوین ڈرائیور محسن سولنگی سمیت 4 مسافروں کی حالت تشویشناک