کندھ کوٹ( ای پی آئی ) سندھ کے علاقہ کندھ کوٹ میں ڈاکو ؤں کی جانب سے اغواء ، بھتہ خوری ،اوت قتل کی دھمکیوں سے تنگ ایک اور ہندو فیملی سندھ چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے بھارت روانہ ہو گئی ۔
ذرائع کے مطابق بھارت روانی ہونے والے سنیل کمار نے کہا کہ آئے روز ڈاکو ہم سے بھتہ مانگتے ہیں ایک ڈاکو کو بھتہ دیتے ہیں تو دوسرے ڈاکو کی پرچی پنہچ جاتی ہے بھتہ نہ دینے پر ہمارے گھروں اور دکانوں پر سرعام فائرنگ کی جاتی ہے پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
انھوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اسے چھوڑ نے کا دکھ ہے، مگر کیا کریں حالات کے پیش نظر سندھ اور ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ہندو فیملی نے کہاکہ بھتہ کی پرچیاں، اغوا، چوری اور بدامنی سے پریشان ہو کر ہم اپنا ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، یہاں ہماری جان ومال عزت آبرو محفوظ نہی ہیں عرصہ دراز سے حالات اسی طرح ہیں