دنیا نیوز ہیڈلائنز3بجے
1
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں۔ بانی پی ٹی آئی القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں۔القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، بانی پی ٹی آئی پر دباؤ ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کو کیسز کی پرواہ نہیں، ہم فیصلہ سننے کے لیے آج عدالت آئے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا۔ ہمیں فیصلے کا وقت 11 بجے کا دیا گیا تھا اور ہم اسی حساب سے آئے ہیں، ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے امید ہے، ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے، جس طرح باقی کیسز ختم ہوئے یہ کیس بھی ختم ہو گا۔اڈیالہ جیل کے باہر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو،سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل جاری ہے، سننے میں آرہا ہے کہ تیسری نشست 15 جنوری کو ہو گی، ہم ڈیل نہیں کر رہے، ملک میں جمہوریت اور انصاف کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔مذاکرات اور اس مقدمے کا آپس میں کوئی تعلق نہیں، تاثر دیا جا رہا ہے کہ ڈیل ہو رہی ہے، ہماری کوئی ڈیل نہیں ہو رہی۔
2
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔ سپریم کورٹ کا ہر جج کیس کو اپنے انداز میں دیکھتا ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہئے لیکن تعمیراتی تنقید ہو۔ میرے چیف جسٹس پاکستان بننے کا فیصلہ اتنی جلدی میں ہوا میں حلف برداری کا نیا سوٹ بھی نہیں خرید سکا، چیف جسٹس کا فیصلہ سرعت کے ساتھ ہوا کہ میں نے کچھ سوچا ہوا نہیں تھا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے جا چکے ہیں، ہائیکورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ کے ماتحت ہے، براہ راست ہائیکورٹ کی اتھارٹی یا ماتحت عدلیہ میں مداخلت نہیں ہو گی،
3
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے۔ آج 100 مستحق افراد کو گھر ملے ہیں،مستحقین کو گھر ملنے پر میرے دل کو تسلی ہوئی ہے، جن لوگوں کو گھر ملے ان کو بہت بہت مبارک ہو۔ جو گھر دیئے جارہے ہیں ان پر سولر یونٹ لگا ہوا ہے، 100 گھروں کے ساتھ ایک سکول ہے، ان گھروں کے ساتھ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے، کسی کا حق کسی ایسے کو نہیں جانا چاہیے جو مستحق نہیں، مجھے ایک خاتون نے کہا یہ گھر واپس تو نہیں لیا جائےگا، خاتون کوتسلی دیتے ہوئے کہا یہ گھر رہتی دنیا تک آپ سے کوئی نہیں لے گا۔مسکن راوی کے تحت مستحق افراد کو گھروں کی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب
4
عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحا ق خان نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل دوسری عدالت میں ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ گئی ہیں لیکن تاحال امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر سے ان کی ملاقات نہیں ہو سکی۔عدالت نے وزارت خارجہ حکام کو حکم دیا کہ وزارت خارجہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنائے۔وزارت خارجہ حکام نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے عافیہ صدیقی کی رہائی کے خط کا امریکا نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا، عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے۔
5
بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد،سیشن کورٹ اسلام آباد میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ اور وکیل صفائی خالد یوسف چودھری عدالت پیش ہوئے ۔دوران سماعت وکیل خالد یوسف چودھری نے بشریٰ بی بی کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی جس پر پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔؎جج افضل مجوکہ نے وکیل صفائی سے استفسار کیا کہ آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جس پر وکیل خالد یوسف چودھری نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے، بشری ٰبی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔
6
ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل شروع نہ ہو سکا مقامی قبائل کی جانب سے مزاحمت اور انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی نہ کرانے پر بنکرز مسماری کا معاملہ تاخیر کاشکار ہے۔ گزشتہ روزبوشہرہ ، بالش خیل اور خار کلی میں دونوں متحارب قبائل کے بنکرز کو مسمار کیا جانا تھا۔
7
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ساری عمر سیاسی مخالفین پر چور ڈاکو کے الزامات لگانے والوں آج خود احتساب سے بھاگ رہے ہیں۔فیصلہ فیصلہ کا راگ الاپنے والوں کا پورا ٹبر عدالت سے غائب تھا، جج دو گھنٹے انتظار کرتے رہے لیکن موصوف اپنے سیل سے کمرہ عدالت میں نہ پہنچ سکے۔ کرپشن وہ ہوتی جو دولت ملک سے باہر جائے منی لانڈرنگ کا جو پیسہ ملک میں آئے وہ حلال کرپشن ہوتی ہے، منی لانڈرنگ کی رقم کی بندر بانٹ کے بدلے 458 کنال زمین، 28 کروڑ نقدی اور پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھی وصول کرنا کرپشن نہیں ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل
8
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ شاہی قلعہ میں جاری ہے۔پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کر رہی ہیں، پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کیلئے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔ وارنر کنگر، ڈیرل مچل قلندرز اور کیڈمور زلمی کو پیارے
9
جرمنی کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈرزیوروف اور ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپر رڈ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں میں شاندار فاتحا نہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔