1
وزیراعلیٰ سندھ کے 12 نئے معاونین خصوصی اور حکومت کے 8 نئے ترجمان مقرر،سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نادر نبیل گبول، سکھ دیو، بلند خان جونیجو، سمیتہ افضل، تحسین عابدی، ہیرسوھو، سیدہ اقربہ فاطمہ اور مصطفیٰ عبداللہ بلوچ کو حکومتی ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ نے پیر افضل شاہ، لیاقت آسکانی، تنزیلہ امہ حبیبہ، امیر حمزہ اور محمد رضا ہارون کو معاون خصوصی مقرر کیا۔ ان کے علاوہ خیرمحمد شیخ،کلثوم چانڈیو، امان اللہ مسعود، محمد علی راشد، محمد علی بھٹو، حسین اسلم اور ویرجی کولھی بھی معاونین خصوصی میں شامل ہیں۔
2
پاکستانی فورسز نے افغان جاسوس کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے 11 جنوری کو افغانستان فرار ہوتے ہوئے افغان جاسوس کو ہلاک کیا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، 48 سال کا دہشتگرد محمد خان عرف عبداللہ افغان صوبے پکتیکا کا رہائشی تھا۔ ہلاک افغان دہشتگرد سے افغان شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد محمد خان افغان خفیہ ایجنسی کے لیے پاکستان میں کام کر رہا تھا۔
3
پاکستان کا ای او 1 سیٹلائیٹ 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان،اس سیٹلائیٹ کو چین کے ایک سیٹلائیٹ سینٹر سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ای او 1 سیٹلائیٹ خلائی تحقیق میں ایک اہم قدم ہے۔ترجمان نے بتایا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائیٹ لانچ کے لیے تیار ہیں۔
4
عمران خان کے حکم پر پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی مذاکراتی عمل کا مکمل ادراک ہے، بطور ممبر اسمبلی و کور کمیٹی شیر افضل مروت کو کسی مذاکراتی ٹیم ممبر کے خلاف بیان نہیں دینا چاہیے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے جاری مذاکرات کے حوالے سے بھی سخت کمنٹس دیے، شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دے کر پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
5
پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کردی۔ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانےکی درخواست کی ہے۔پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔
6
ایف بی آر کا ایک ہزار سے زائد نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،ایف بی آر کے خط کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری 2 مراحل میں ہو گی جس کے لیے ایف بی آر مکمل رقم ادا کرے گا، 1010 گاڑیوں کی خریداری کے لیے 3 ارب کی پیشگی ادائیگی کی جائے گی، 3 ارب روپے 500 گاڑیوں کی مکمل ادائیگی کے طور پر تصور کیے جائیں گے۔خط میں کہا گیا ہے کہ 500 گاڑیوں کی پہلی کھیپ کی ترسیل کے بعد بقیہ ادائیگی کی جائے گی، 1010 گاڑیوں کی ڈلیوری جنوری سے مئی 2025 کے دوران کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جنوری میں 75، فروری میں 200 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی جبکہ مارچ میں 225 گاڑیوں کی ڈلیوری کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں اپریل میں 250 اور مارچ میں 260 گاڑیاں ڈلیور کی جائیں گی۔