1
جنوبی وزیرستان (اپر) میں محسود اور برکی قبائل کےعمائدین کا گرینڈ جرگہ،مقامی قبائلی عمائدین نے مکین متاثرین کی واپسی اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کیلئےبلڈنگ فراہم کرنے پےپاک فوج کا شکریہ ادا کیا،قبائلی عمائدین نے پاک فوج اورفرنٹیئر کورخیبر پختونخوا(ساوتھ) کی دیر پا امن کیلئے قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کو دہرایا،انسپکٹر جنرل (آئی جی) فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،مہمان خصوصی نے فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ میں قبائلی عوام کی بے پناہ قربانیوں کو سراہا۔آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا(ساوتھ) نےنوجوان نسل کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے اور قبائلی عمائدین کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
2
چیمپئنز ٹرافی کےلیے جنوبی افریقا کی 15 رکنی ٹیم کا اعلان،ٹیمبا باووما کی قیادت میں ڈی زورزی،مارکو ینسن، ریان رکلٹن ،ٹرسٹین اسٹبز،کیشو مہاراج، ایڈن مارکرم ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ڈیوڈ ملر،ویان ملڈر،اینگیدی، اینرچ نورکیا ، کگیسورابادا، تبریز شمسی ،وین ڈرڈوسن بھی 15 رکنی ٹیم میں شامل ہیں۔قبل ازیں آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔ ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔آسٹریلوی اسکواڈ میں الیکس کیری ،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ ،مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا کو بھی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
3
ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیس؛عدالت کی وزارت خارجہ کو ڈاکٹرفوزیہ صدیقی سے تعاون کی ہدایت،وزارت خارجہ کے نمائندے نے مزید وقت کی درخواست کی جس پر عدالت نے اگلے ہفتے تک تفصیلات جمع کرانے کی مہلت دے دی۔وکیل عمران شفیق نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ پہنچ چکی ہیں تاہم ان کی پاکستانی سفیر سے تاحال ملاقات نہیں ہو سکی۔عدالت نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی امریکی سفیر سے ملاقات یقینی بنائی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت چوبیس جنوری تک ملتوی کر دی۔
4
سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں کے موجودہ کیسز کا جائزہ لینے کا عندیہ،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت شروع ہوئی تو وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث روسٹرم پر آگئے۔ بینچ نے خواجہ حارث کو ہدایت کی کہ مناسب ہوگا کل تک اپنے دلائل مکمل کر لیں۔دوران سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا دیکھنا چاہتے ہیں ملزمان کو دفاع میں گواہان پیش کرنے دیئے گئے یا نہیں؟ اور شواہد کا معیار کیا تھا؟ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے بھی اتفاق کیا کہا جائزے کے اختیار کی حد تک متفق ہوں۔ تمام مقدمات نہیں لیکن ایک کیس کا ریکارڈ دکھایا جاسکتا ہے ۔ سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دلائل جاری رکھیں گے۔
5
کرم میں اشیائے ضروریات نہ ملنے کی وجہ سے شہری فاقوں پر مجبور،راستوں کی طویل بندش کے باعث پاراچنارمیں آج شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔ صدر ٹریڈ یونین حاجی امداد حسین کے مطابق شہر کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں بند کردی گئی ہیں۔ جب تک قافلے نہیں آتے بازار بطور احتجاج بند رہے گا۔ ٹل میں سامان سے بھرے کانوائے کے انتظارمیں ہیں۔ ہنگو، پشاور سمیت مختلف علاقوں کے ہوٹلوں میں پھنسے مسافروں نے بھی احتجاج کا اعلان کیاہے۔ آج راستےنہ کھلنےکی صورت میں مسافروں نےپیدل مارچ کااعلان کیاہے۔