1
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پینشنرز سے مراعات واپس لینے کا فیصلہ چیلنج ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 300 پینشنرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی، سول ایوی ایشن بورڈ کی جانب سے پینشنرز کی مراعات ختم کرنے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔انٹراکورٹ اپیل میں مؤقف اپنایا گیا کہ پینشنرز کے والدین اور بچوں سے میڈیکل سہولیات واپس لی گئیں، پینشنرز سے ہاؤس گرانٹ سمیت دیگر مراعات بھی واپس لے لی گئیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سول ایوی ایشن بورڈ کے فیصلے کو درست قرار دینے کا سنگل بینچ کا فیصلہ کاالعدم قرار دیا جائے۔
2
پی ٹی آئی قیادت نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک بھونڈا کیس ہے جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا۔یہ بات سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔عمر ایوب نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنا، یہ ایک بھونڈا کیس ہے برطانیہ کی این سی اے ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجے اور سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا اس میں عمران خان اور بشری بی بی نے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا۔عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان کے ہر شعبے میں ٹیکس کی بھرمار کردی گئی مگر ایف بی آر کے ملازمین کو 1 ہزار گاڑیاں دی جارہی ہیں، مہنگائی عروج پر ہے، انڈسڑی ڈیڈ ہوچکی ہے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ بالکل ڈیڈ پڑی ہے، معیشت کا پہیہ جام ہے، انٹرنیٹ بند ہے کیا شارک مچھلی صرف پاکستان کی کیبل کاٹتی ہے؟؟ انٹرنیٹ کیبل پر قدغن ہےسینسر شپ ہورہی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ القادر کیس کا فیصلہ آج پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا بانی چیئرمین پی ٹی آئی عدالت پیش نہیں ہوئے، بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا۔انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی عمران خان نے اپنے مدینہ کی ریاست کے نظریے کے مطابق بنائی، مسلمانوں کے ذاتی اور اسلامی تشخص کے تناظر میں اس یونیورسٹی کو بنایا گیا، ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو سمجھنے کے لیے کوئی ایسا پلیٹ فارم چاہیے جس میں ہم ان کی زندگی کو پڑھ سکیں خان صاحب نے اس سوچ کے تحت یہ یونیورسٹی بنائی اس پر کرپشن کا کیس بنانے سے یہ لوگ دنیا و آخرت دونوں میں جوابدہ ہوں گے۔سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اس مقدمے میں غلط فہمی پھیلائی گئی ہے، برطانیہ میں ملک ریاض نے کوئی پراپرٹی خریدی، وہاں کے اداروں نے دیکھا کہ یہ اتنی مہنگی پراپرٹی کیوں خریدی گئی ہے؟ وہ مقدمہ آگے نہیں بڑھا، وہاں سٹیلمنٹ ہوئی اور کہا گیا کہ رقم واپس پاکستان لے جائیں۔
3
لاہور ؛ سرکاری ملازمین کی مطالبات منظور نہ ہونے پر 3 روز احتجاج کی کال،کلرکس ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی فہرست کے مطابق چارٹرز آف ڈیمانڈ کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ لیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن بحال کیا جائے۔ 7 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے اور اے 17 گریجویٹی اور فیملی پینشن رول میں تبدیلی ختم کرکے بحال کیا جائے۔ ملازمین سے ٹیکس کا بوجھ ختم کیا جائے اور درجہ چہارم کی خالی اسامیوں کو بحال کیا جائے۔
4
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس کی ایک لاکھ 14 ہزار پوائنٹس کی سطح بحال ہو گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن بازارِ حصص میں آج تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 711 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 113958 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
5
پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری،چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے۔سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کل ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا تھا۔خط میں کہا گیا تھا کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔
6
ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج،لاہور ہائی کورٹ میں ڈرامہ نکار خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کے ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس مس نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے ملزم یاسر علی درخواست ضمانت منظور جبکہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی، عدالت نے ٹرائل ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
7
کوہاٹ؛ گھر میں سلنڈر دھماکے سے خاتون اور 4 بچے شدید زخمی،پولیس کے مطابق ڈی آئی خان میں کوہاٹ کے علاقے گھڑی رسالدار میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا ہوا، جس میں ایک خاتون اور 4 بچے شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے میں تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ کے ڈی اے منتقل کردیا گیا ہے۔
8
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو آج سزا ہونی تھی، مؤخر ہونے پر وہ خوش نہیں ہوں گے۔190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوئی، جس میں آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا، تاہم ملزمان کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے احتساب عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔کیس کی سماعت کے موقع پر نیب پراسیکیوٹرز، پی ٹی آئی کے وکلا، رہنما اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اڈیالہ جیل پہنچیں تھیں، جہاں سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے گفتگو کی۔آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی تھی ۔ جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیوں کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی ۔جو صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے ، بانی پی ٹی آئی سزا کے مؤخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو، تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتا چلے۔