گھوٹکی( ای پی آئی ) گھوٹکی پولیس کی بڑی کارروائی 6 ماہ قبل اغوا ہونے والے ضلع خانیوال پنجاب کے رہائشی دو مغویوں کو بازیاب کرا لیا

6ماہ قبل ڈاکوؤں نے خانیوال کی رہائشیوں دو مغویوں کو نسوانی اواز پر شادی کا جھانسہ دے کر پنوعاقل سے اغوا کیا تھا ڈاکو اغوا ہونے والے مغویوں کو سندھ سے پنجاب منتقل کر رہے تھے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے گھوٹکی کی پولیس نے ڈاکوں کے ساتھ مبینہ مقابلے کے بعد مغویوں کو بازیاب کرا لیا

بازیاب ہونے والی مغویوں کی شناخت اعجاز حسین اور طارق حسین کے نام سے ہوئی ہے جن کا تعلق پنجاب کے شہر ضلع خانیوال جہانیہ سے ہےبازیاب ہونے والے مغویوں کو ضروری کاروائی کے بعد پرسہ کے حوالے کیا جائے گا بہترین کاروائی پر ایس ایس پی گھوٹکی نے گھوٹکی پولیس کو شاباشی بھی دی