کشمور(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکو راج برقرارپولیس بدستور بے بس ۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے بخشاپور تھانہ کی حدود میں انڈس ہائی وے کے مقام پر مسافر وین کو روک کر سوار مسافروں سے نقدی ،زیورات ،موبائل فونز چھین لئے
جبکہ سومرو قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا
شہریوں کا کہناہےکہ دن دہاڑے ڈاکو ہمیں لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں پولیس نے ہم شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا ہےپولیس ہمیں ہماری موٹرسائیکل ڈاکوؤں سے رکور کراکےدےمتاثر شہری کا مطالبہپولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو متاثرہ مسافروں کا غم وغصہ دیکھ کر رفوچکر ہوگئی