جیکب آباد(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے گائوں کریم بخش کھوسو میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوئوں کی دوبیوپاریوں کے گھروں میں گھس کر اسلحہ کے زور پر ایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی

کھوسو قبیلے کے سینکڑوں افراد کا ایس ایس پی آفیس کے سامنے احتجاجی دھرنا ٹریفک معطل

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوئوں نے بیوپاری کریم بخش اور سرور کھوسو کے گھروں میں گھس کر ایک کروڑ سے زائد کے طلائی زیورات اور نقدی رقم لوٹ کر فرار ہوگئی

کئی روز گذرجانے کے باوجود پولیس ًڈاکوئوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے مجبور ہوکر دھرنا دیا ہے لوٹے گئے طلائی زیورات نقدی رقم کی واپسی اور ڈاکوئوں کی گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا